کھانا پکانا
کھانا پکانے کے لۓ بڑی محنت اور سامان لانے کی ضرورت ہوتی ہےاگر کسی جگہ سیر کے لۓ جانا پڑ جاۓ تو ساتھ وہاں کچھ پکانے کی بات بن جاۓ تو اس سے بڑا اچھا دن گزرتا ہے اور اگر ساتھ کھاناپکانے کےلۓ آگ کا بندوبست ہو تو اس سے بہت اچھا ہے اور اگر نہ ہو تو پھرلکڑ کےساتھ کھانا پڑ جاتا ہے اور اگر لکڑ بھی ساتھ نہ لائی ہو تو اس کا اور مزہ ہے اگر پہاڑی کے ساتھ سیر سپاٹہ ہو تو لکڑ کے لۓ پہاڑی پر چڑھ کر چھوٹے لکڑی کے ٹکرے اکھٹے کرنے پڑتے ہیں اورکچھ پتھر اکھٹے کرنے پڑتے جس سے چولہا بنایا جاسکے اور کھانے کی تیاری کی جاسکے جب اس چولہے میں لکڑیاں ڈالی جاتی ہیں توجب آگ کو جلانےکی کوشش کی جاتی تواسکے لۓ بڑی محنت کی ضرورت ہے کیونکہ یہ آگ اتنی آسانی سے نہی جلتی بڑا تردد کرنا پڑتا ہے اگر لکڑی سوکھی ہوئی ہو تو کام جلد بن جاتا ہے اگر نہ ہو تو یعنی گیلی ہو کافی دیر لگتی ہے پھر تیاری پکڑ لے ان چیزوں کا جو ہم ساتھ لاۓ ہیں گوشت جو ہم سبزی جو ساتھ لاۓ ہیں ان کو کاٹناتھوم پیاز دھنیاہری مرچ ادرک ان سب کو کھانا پکانے کے لۓ تیار کرنا اور ایک آدمی کی ڈیوٹی لگ جاتی ہے گوشت کو صحیح دھو کر لاۓ یعنی مرغی ہی ہو اب باری آتی ہے آگ پر برتن رکھنے کی اور کوکنگ آئل ڈالنے کی اور ساتھ کٹی ہوئی پیاذ اور ساتھ مصالحہ اورجب پیاز سرخ ہو جاۓ تو گوشت ہانڈی میں ڈال دیں اور ساتھ تھوم اور ادرک بھی ڈال لیں اور چمچےکے ساتھ ہلاتے رہےاور تھوڑا سا پانی ڈالیں اس پرہانڈی پر ڈھکن دے دیں اور ساتھ دیکھیے گوشت کچھ گلا ہے کہ نہی اگر گل گیاہےتو اس میں ہری مرچ اورکٹی ہوئی سبز دھنیا ڈال دیں اور کچھ دیر دب لگادیں اسی طرح تھوڑی دیر بعد کھانا تیار ہوجاۓ گا اور سب اکھٹے بیٹھ کر صاف ستھری جگہ پر سب روٹی کے ساتھ تناول کریں ایک بہت اچھا کھانابھی کھالیا اور خوبصورت جگہ کی سیر بھی ہوگی۔
Comments
Post a Comment