جب فرشتہ جبرائیل کو ذمین پر آنا پڑا
جب حضرت جبرائیل کو جلدی زمین پر آنا پڑا۔
ایک دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا اے جبرائیل کبھی ایسا بھی ہوا ہے کہ آپ کو آسمان سے زمین پر نہایت تیزی اور برق رفتاری اور نہایت مشقت کے ساتھ فورا زمین پر اترنا پڑا،جبرائیل علیہ السلام نے جواب دیا،یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مجھے نہایت تیزی کے ساتھ فورا زمین پر اترنا پڑا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا کس کس موقع پر جبرائیل علیہ السلام نےعرض کی
اے اللہ کے رسول ﷺ پہلی مرتبہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو میں اس وقت عرش الہی کے نیچے مقام سدرۃ المنتہی پر تھا مجھے حکم ہوا کہ جبرائیل میرے خلیل کے آگ میں پہنچنے سے پہلے فورا میرے خلیل کے پاس پہنچو چنانچہ میں بڑی تیزی کے ساتھ اس سے پہلے کہ وہ آگ میں پہنچتے میں ان کے پاس پہنچ گیادوسری بار جب حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن مبارک پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کی طرف سے آزمائے جانے کے موقع پر انہیں ذبح کرنے کی خاطر چھری رکھی ہوئی تھی تو مجھے حکم ہوا کہ چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچو اور چھری کو الٹا کر دو چنانچہ میں چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچ گیا اور چھری کو چلنے نہ دیاتیسری مرتبہ جب حضرت یوسف علیہ السلام کو ان کے بھائیوں نے کنوئیں میں گرایا تو مجھے رب تعالیٰ کا حکم ہوا کہ میں یوسف علیہ السلام کو کنوئیں کی تہ تک پہنچنے سے پہلے ان تک پہنچوں اور کنویں کی تہہ پر گرنے سے قبل ہی انہیں اپنے پروں پراٹھا کر کنوئیں کی تہہ میں موجود ایک پتھر پر بٹھا دوں چوتھی رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم جب کافرو نےدندان مبارک کو شید کیا . تو حکم ہ جبرائیل فورا زمین پر میرے محبوب دندان مبارک کا خون ہاتھ میں لو زمین پر گرنے سے پہلے ہی وہ خون اپنے ہاتھوں پر لے لوں اور اے جبرائیل اگر میرے محبوب کا خون زمین پر گرا تو زمین پر کوئی پھل اگے گا اور نہ سبزی ۔
Comments
Post a Comment